اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صدر علوی کی اتنی اوقات ہی نہیں کہ الیکشن کی تاریخ دیں۔خواجہ آصف نے صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ کے اعلان پر ردعمل دے دیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ صدر عارف علوی کی اتنی اوقات ہی نہیں ہے کہ وہ الیکشن کی تاریخ دیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ آئین نے صدر کو الیکشن کی تاریخ کے اعلان کا اختیار نہیں دیا ۔















