اہم خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) مسلسل کمی کے بعد حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر اضافہ کردیا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اوگرا نے 20 نومبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول ایک روپے فی لٹر مہنگا ہونے کے بعد 323 روپے فی لٹر ہوگیا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 355 روپے فی لٹر برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

نئی قیمتوں کے تحت پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ڈیزل صارفین کے لیے قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں:شہید عاصم طارق قتل کیس میں اہم مرحلہ مکمل، عدالت کا بڑا حکم جاری

متعلقہ خبریں