اہم خبریں

شہید عاصم طارق قتل کیس میں اہم مرحلہ مکمل، عدالت کا بڑا حکم جاری

شہید عاصم طارق قتل کیس میں اہم مرحلہ مکمل، عدالت کا بڑا حکم جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق قتل کیس کی سماعت ہوئی، جہاں پراسیکیوشن کے مزید 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر نوید حسین نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں مجموعی طور پر 16 گواہان کے بیانات قلمبند کیے جاچکے ہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا صفائی کو گواہان پر جرح کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے پراسیکیوشن کے باقی تمام گواہان کو بھی 23 نومبر کو طلب کرلیا۔

کیس کی آئندہ سماعت پر گواہان کے بیانات اور جرح کا عمل مزید آگے بڑھایا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:ایل پی جی کی قیمتوں میں 100 روپے فی کلو کمی

متعلقہ خبریں