اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ایک شناختی کارڈ پر وائس سمز کی مقررہ تعداد پر نظرثانی کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔
پی ٹی اے حکام کےمطابق سائبر جرائم میں سمز کےممکنہ غلط استعمال کی روک تھام کے لیےوائس سمز کی تعداد کم کرنے کی ضرورت ہے،کیونکہ عمومی طور پر ایک صارف بیک وقت دو سے تین وائس سمز ہی استعمال کرتا ہے۔
حکام کا کہنا ہےکہ وائس سمز کی تعداد کم کرکے ڈیٹا سمز کی حد بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور ہے،فائیو جی ٹیکنالوجی کی آمد کے بعد آئی او ٹی سروسز کے لیے ڈیٹا سمز کی زیادہ تعداد درکار ہوگی۔
پی ٹی اےحکام کےمطابق اس وقت ایک شناختی کارڈ پر پانچ وائس اور تین ڈیٹا سمز سمیت مجموعی طور پر آٹھ سمز جاری کرنے کی اجازت ہے،سمز کی تعداد میں مجوزہ تبدیلی پر موبائل فون کمپنیوں سے مشاورت کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں: اٹلی کی لڑکی پاکستانی نوجوان سے شادی کے لئے جہلم پہنچ گئی















