اہم خبریں

اٹلی کی لڑکی پاکستانی نوجوان سے شادی کے لئے جہلم پہنچ گئی

جہلم (اے بی این نیوز) اٹلی سے تعلق رکھنے والی جیسمین نامی لڑکی اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے شادی کے لیے جہلم پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی لڑکی جیسمین اور جہلم کے رہائشی پاکستانی نوجوان حیدر کی دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی، جو وقت گزرنے کے ساتھ محبت میں بدل گئی۔

اطالوی لڑکی نے حیدر سے شادی کا فیصلہ کیا اور اسلام قبول کرنے کے بعد پاکستان پہنچ گئی، دونوں شادی کے قانونی مراحل مکمل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس جہلم بھی پہنچ گئے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی نوجوان حیدر ایک پراپرٹی آفس میں بطور آفس بوائے کام کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،16 خوارج ہلاک،2 جوان شہید

متعلقہ خبریں