اہم خبریں

پاکستان میں سونے اور تانبے کے نئے ذخائر دریافت

کوئٹہ (اے بی این نیوز) ماری انرجیز نے اہم پیشرفت سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط بھیج کر آگاہ کردیا۔

بلوچستان کے ضلع چاغی میں سونے اور تانبے کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ماڑی انرجیز کے مطابق یہ ذخائر ریکوڈک سے 50 کلومیٹر مشرق میں واقع ایسٹ سیاہ ڈک ٹارگٹ میں دریافت ہوئے ہیں۔

ماری انرجیز کے مطابق ذخائر چاغی کے ایسٹ سیاہ ڈک (ای ایس ڈی 1) ٹارگٹ میں موجود ہیں، تانبے اور سونے کی معدنیات 1.4 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلی ہوئی ہیں۔

ماڑی انرجیز چاغی میں مزید 1000 میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کرے گی، چاغی میں تانبے اور سونے کا حصول 2027 کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہیں۔

ذخائر کے نمونوں کی جان کیلئے آسٹریلیا کی کمپنی اور آر ای اے ایس کو ارسال کردی گئی، معدنی ذخائر کا جائزہ اور تیکنیکی منظوری جون موریٹائمر جیو سائنسز سے لی گئی ہے۔
منی لانڈرنگ قوانین میں اہم تبدیلی، 30 لاکھ روپے کی ٹرانزیکشنز رپورٹ کرنے کا نیا نظام نافذ!

متعلقہ خبریں