اہم خبریں

منی لانڈرنگ قوانین میں اہم تبدیلی، 30 لاکھ روپے کی ٹرانزیکشنز رپورٹ کرنے کا نیا نظام نافذ!

اسلام آباد (رضوان عباسی) وفاقی حکومت نے منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق قوانین کے تحت کرنسی ٹرانزیکشنز کی رپورٹنگ کی حد میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے اسے 20 لاکھ روپے سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے مقرر کر دیا ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اب کم از کم 30 لاکھ روپے کی کرنسی ٹرانزیکشن فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کو رپورٹ کرنا لازم ہوگا، جبکہ بینکوں کو 30 لاکھ روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی مقررہ طریقہ کار کے تحت رپورٹ کرنا ہوں گی۔

دستاویز کے مطابق اس فیصلے کی منظوری نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی برائے اینٹی منی لانڈرنگ و کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیررازم نے دی ہے۔ کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹ (سی ٹی آر) کی حد میں اضافہ مشکوک ٹرانزیکشنز اور کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹس کے تجزیے کے موجودہ فریم ورک کے تحت کیا گیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے بعد بینکوں کی جانب سے کرنسی ٹرانزیکشنز کی رپورٹنگ کے لیے نئی حد فوری طور پر نافذ العمل ہوگئی ہے۔
مزیدپڑھیں :ایل این جی کے دو کارگوز کی خریداری کے لیے حکومت کا ایک اور اقدام، نیا ٹینڈر جاری

متعلقہ خبریں