اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کے خلاف پولیس سے جھگڑے کے کیس میں ضمانت منظور کر لی۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی جس میں پولیس نے ریکارڈ پیش کیا۔
عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کی 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
بیریئر ہٹانے اور کار سرکار میں مداخلت کا کیس، ایمان مزاری و ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا
دورانِ سماعت وکیل ریاست علی نے جج کو بتایا کہ سر آج ریکارڈ آ گیا ہے۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ آج بھی ریکارڈ نہ آتا تو میں ان کو بتاتا، آپ لوگوں نے کچھ کہنا ہے؟ چلیں رہنے دیں، ضمانت منظور کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج ہے۔
مزید پڑھیں۔سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی،تعمیراتی کام کروانے والوں کے لیے خوشخبری آگئی















