اہم خبریں

سابق سینیٹر مشتاق احمد سے اہلیہ نے خلع حاصل کرلیا

اسلام آباد: فیملی کورٹ نے حمیرا طیبہ کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کردی

فیملی کورٹ نے حمیرا طیبہ اور مشتاق احمد کے درمیان نکاح خلع کی بنیاد پر ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے خلع کی ڈگری جاری کی

خاتون شوہر کے ساتھ مزید ازدواجی زندگی گزارنے پر آمادہ نہیں، عدالت

عدالت میں مصالحت کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد خلع کی ڈگری جاری کی گئی

خاتون نے بیان حلفی میں شوہر سے نفرت اور ساتھ رہنے سے انکار کا اظہار کیا، عدالت

خلع کی بنیاد پر نکاح ختم، حق مہر کے حوالے سے دونوں فریقین کا ایک دوسرے پر کوئی دعویٰ نہیں، عدالت

بچوں کے نان نفقہ، غیر شادی شدہ بیٹیوں کے اخراجات اور دیگر استدعا سے متعلق باقی دعویٰ واپس لینے پر خارج کردیا گیا

عدالت نے خلع کی ڈگری کی مصدقہ نقل شوہر اور متعلقہ یونین کونسل کو بھجوانے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ،خریداروں کیلئے بری خبر آگئی

متعلقہ خبریں