لاہور (اے بی این نیوز) پنجاب حکومت نے دیہی خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے اور ٹیکسٹائل انڈسٹری میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے “شی تھریڈز (She Threads) پروگرام متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت اہل خواتین کو تین ماہ کی مفت عملی تربیت کے ساتھ 15 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے اس پروگرام کا مقصد دیہی خواتین کو ٹیکسٹائل کے شعبے میں فنی مہارتیں فراہم کرکے روزگار کے قابل بنانا ہے۔
اہلیت کے معیار کے مطابق 18 سال یا اس سے زائد عمر کی دیہی خواتین اس پروگرام میں درخواست دے سکتی ہیں، تاہم ایسی خواتین اہل ہوں گی جو اس سے قبل متعلقہ فیکٹری سے وابستہ نہ رہی ہوں۔
درخواست دینے کا طریقہ: خواہش مند خواتین اپنا قومی شناختی کارڈ اور ڈومیسائل لے کر پروگرام میں شامل قریبی صنعتی ادارے یا فیکٹری میں درخواست جمع کرا سکتی ہیں۔
پروگرام میں شامل صنعتی ادارے اور تربیتی شعبے
1 فیصل آباد: مسعود ٹیکسٹائل ملز، 32 کلومیٹر شیخوپورہ، فیصل آباد روڈ — انڈسٹریل اسٹچنگ مشین آپریٹر۔
2 یصل آباد: الفا نٹنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، 220 آر بی، پٹھانوالہ، جھنگ روڈ — انڈسٹریل اسٹچنگ مشین آپریٹر۔
3 اہور: شاہکام انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ایک کلومیٹر ڈیفنس روڈ، ملتان روڈ — انڈسٹریل اسٹچنگ مشین آپریٹر اور اپیرل سپروائزر۔
4 یالکوٹ: قطب اسٹار انٹرپرائزز، پسرور — اپیرل سپروائزر اور اپیرل پلاننگ اینڈ مرچنڈائزنگ۔
پروگرام سے متعلق مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے خواتین ہیلپ لائن 0800-48627 پر رابطہ کر سکتی ہیں۔
حکومت پنجاب کے اس اقدام سے دیہی خواتین کو مفت فنی تربیت حاصل کرنے، ماہانہ وظیفہ پانے اور ٹیکسٹائل انڈسٹری میں روزگار کے مواقع تک رسائی حاصل ہونے کی توقع ہے۔
مزیدپرھیں: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ















