اہم خبریں

لاہور میں فضائی آلودگی کا نیا ریکارڈ، اے کیو آئی 912 تک جا پہنچا، شہریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

لاہور (اے بی این نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوگئی، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 500 سے تجاوز کر گیا جبکہ بعض علاقوں میں آلودگی کی سطح 900 سے بھی اوپر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرفہرست آگیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو صحت کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ رہا جہاں اے کیو آئی 912 ریکارڈ کیا گیا۔ برکی روڈ پر 698، گلبرگ میں 619، ڈی ایچ اے فیز 5 میں 569 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 471 رہا۔

ماہرین صحت کے مطابق آلودہ فضا میں سانس لینے سے آنکھوں میں جلن، کھانسی، گلے کی خراش اور سانس کی تکالیف پیدا ہوسکتی ہیں، جبکہ دمہ اور دل و پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا افراد کو زیادہ خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، باہر جاتے وقت اچھی حفاظتی ماسک کا استعمال کریں اور گھروں کی کھڑکیاں بند رکھیں۔ بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کا خصوصی خیال رکھنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

لاہور میں فضائی آلودگی کی بگڑتی صورتحال نے شہریوں کی صحت اور معمولات زندگی کے حوالے سے تشویش بڑھا دی ہے۔
مزیدپڑھیں: اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری، ڈرائیونگ لائسنس اب گھر بیٹھے حاصل کریں

متعلقہ خبریں