تل ابیب ( اے بی این نیوز) اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل کا انتخابات سے پہلے ایران پر حملے شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے ایران کے معاملے پر اسرائیلی سیاسی اور فوجی قیادت کے درمیان اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد اور غلط قرار دیا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
اس سے قبل ایک اسرائیلی ٹی وی چینل نے رپورٹ کیا تھا کہ ایران کے معاملے پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی فوج کے سربراہ کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور اسرائیلی فوج کو ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی ہدایت دینے کا دعویٰ کیا تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال ضمیر نے ایران سے متعلق نیتن یاہو کے فوجی کارروائی کے حکم پر عمل درآمد کی مخالفت کی ہے۔
تاہم اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے قیادت کے درمیان اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انتخابات سے پہلے ایران کے خلاف حملے شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
مزید پڑھیں:اسٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھا دی، نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان















