اہم خبریں

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کرگئے

اسلام آباد(اے بی این نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ آج راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔

جنرل وحید کاکڑ 12 جنوری 1993 تا 11 جنوری 1996 پاکستان کے گیارہویں چیف رہے، انہوں نے 1959 میں کمیشن حاصل کیا تھا، وہ آج راولپنڈی میں 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ نشان امتیاز ملٹری و ہلال جرات کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مزیدپڑھیں: ایل پی جی عوام کی پہنچ سے دور،فی کلو قیمت650 روپے تک پہنچ گئی

متعلقہ خبریں