اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے اگلے ایک روز کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بڑھادیں۔
وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 21 اکتوبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 88 پیسے کا معمولی اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 381 روپے 14 پیسے سے بڑھ کر 382 روپے 02 فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 53 پیسے کا معمولی اضافہ ہوا ہے، اس اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 389 روپے 27 پیسے بڑھ کر 389 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے ایک دن 21 اکتوبر 2026 تک کے لیے ہوگیا۔
مزیدپڑھیں: انگلینڈ کی شکست، کپتان ہیری بروک نے بڑی وجہ بتا دی















