ریاض ( اے بی این نیوز) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو عارضی بندش کے بعد محدود فضائی آپریشنز کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے، تاہم پروازوں کی آمد و روانگی کے لیے سخت شرائط عائد کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں کے حالیہ حملوں کے بعد 10 اکتوبر سے بند ایئرپورٹ کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تازہ نوٹم کے مطابق ریاض ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد اور روانگی کے لیے متعلقہ حکام سے پیشگی اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
نوٹم میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر یہ پابندی بھی عائد کی گئی ہے کہ کسی ہنگامی صورتحال میں ریاض ایئرپورٹ کو متبادل ایئرپورٹ کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔
پروازوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ راڈار کی رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ دوبارہ کھلنے کے بعد اب تک صرف نجی اور کارگو پروازیں آپریٹ ہورہی ہیں، جبکہ کسی کمرشل مسافر ایئرلائن کی جانب سے پرواز کے لیے پیشگی اجازت کی درخواست دینے کی اطلاع نہیں ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 11 روزہ بندش کے دوران ریاض ایئرپورٹ کی اوسطاً 8 ہزار 250 پروازیں منسوخ ہوئیں یا غیر فعال رہیں۔
عرفات منہاس کی آل راؤنڈ کارکردگی، پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے دی















