اہم خبریں

برطانیہ کا سعودی عرب کے دفاع کے لیے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان

برطانیہ کا سعودی عرب کے دفاع کے لیے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان

لندن ( اے بی این نیوز) برطانوی حکومت نے سعودی عرب کے شہروں اور اہم تنصیبات کو حوثیوں کے فضائی حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے جدید ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

برطانوی وزارت دفاع کے مطابق یہ اقدام سعودی عرب کے لیے اضافی دفاعی فوجی تعاون کا حصہ ہے۔ رائل ایئر فورس کے ٹائفون لڑاکا طیارے سعودی شہروں اور اہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے دفاعی فضائی مشن انجام دیں گے۔

وزارت دفاع نے واضح کیا ہے کہ طیارے دفاعی کردار ادا کریں گے اور حوثیوں کے خلاف کسی جارحانہ کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔

برطانیہ سعودی عرب میں دفاعی سازوسامان کی تیز رفتار ترسیل کے لیے ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ بھی فراہم کرے گا، جبکہ سعودی عسکری حکام کی معاونت اور مشاورت کے لیے برطانوی فوجی مشیر بھی تعینات کیے جائیں گے۔

برطانوی وزیرِ دفاع ویس اسٹریٹنگ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے مسلسل فضائی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں قابلِ مذمت قرار دیا۔

انہوں نے ریاض ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام کے خدشات کو نمایاں کرتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ملک میں سونا اچانک سستا ہوگیا، خریداروں کے لیے اہم خبر سامنے آگئی

متعلقہ خبریں