اسلام آباد(نیوز ڈیسک)(روزینہ علی)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکے علاوہ موسم سرد رہنے کا امکان ہے
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کی توقع ہےتاہم چترال،سوات، دیر ، کرم اورگردونواح میں چند مقامات پر گرج چمک /ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہےتاہم مری ، گلیات اور گردونواح میں بعد از دوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم بعد از دوپہرجنوب مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر،گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔
گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہا۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی،شہید بینظیر آباد،چھور40،کراچی ،ٹھٹھہ،میرپور خاص اور حیدر آباد میں 39ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں :سندھ میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، تعداد7ہو گئی
مزید پڑھیں۔حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا















