ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
مخالفت والا خانہ آج کھلا ہوا ہے آپ کو بےحد محتاط چلنا ہے آپ کی راہ میں رکاوٹ دینے والے آج بڑی تیزی دکھانے کی کوشش کریں گے اپنی حفاظت یقینی بنائیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
انشاءاللہ آپ کو اپنا حق ضرور ملے گا آج صورتحال پھر آپ کے حق میں قدرے بہتر ہو رہی ہے اور اگر آپ کسی جانب سے اُمید لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں تو وہ ضرور پوری ہو گی۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کی ایک پرانی دشمنی تیز ہونے کا خطرہ ہے آپ کو اپنی عزت اور اپنی حفاظت کو یقینی بنانا ہے کسی بھی جگہ کوئی غلطی نہیں کرنی تاکہ دشمن فائدہ نہ اٹھا سکے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ملازمت میں تبادلے ترقی اور ایک اچھے چانس ملنے کا امکان ہے آپ کسی بھی بات کو لے کر اگر پریشان ہیں تو اُس سے نکلنے کا راستہ مل جائے گا، آج اچھا دن ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کی ایک پرانی آرزو پوری ہونے جا رہی ہے آپ جس بات کی فکر میں کافی دِنوں سے تھے اُس کا ازالہ ممکن ہو سکے گا اور بڑے ہی غیبی انداز میں اس سے نکل جائیںگے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اللہ سے اچھے کی اُمید رکھیں آپ کافی جگہ سے مایوس ہو چکے تھے اب کوئی اچھا سلسلہ بن جانے کی اُمید ہے ایک اہم کام کے ہونے کے بھی بڑے امکانات روشن ہیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کسی بھی طرح سے اس بدنظری اور بندش سے نکلنے کی کوشش کریں جس نے آپ کو تنگ کیا ہوا ہے، کیونکہ ایک اچھا وقت چل رہا ہے اس کو ہاتھ سے نا جانے دیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
مشکل ابھی برقرار ہے اور ایک بڑا راستہ بھی بلاک ہوا ہے اس وجہ سے وقتی مسئلہ تو ہے اس سے نکلنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے آپ نے صدقہ دینا اور یا حیی ّ یا قیوم کا ورد کریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ آج کل بالکل بے قابو ہیں کس طرف خود جا رہے ہیں دل جا رہا ہے کوئی ہوش نہیں ہے اگر ایسی ہی صورتحال چلتی ہی تو آپ کسی بڑی مشکل میں پھنس جائیں گے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کے لئے کسی طرف سے کوئی اچھی خبر آ رہی ہے آپ کا ایک اہم بند سلسلہ اب چلنے والا ہے اور جس بھی کوشش میں تھے اُس میں کامیاب بھی دکھائی دیتے ہیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
تبدیلی بے حد ضروری ہے اس وقت نہیں تو کب ہو گی آپ کو اندازہ بھی ہے کہ اب کا کیا ہوا فیصلہ آپ کے لئے سخت مشکل پیدا کر سکتا ہے سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اللہ نے چاہا تو آنے والے دِن اچھے ثابت ہونگے صورتحال بدستور بہتری کی جانب جا رہی ہے آج کافی دِنوں سے پریشان کن کام ہونےکی پوری اُمید دکھائی دیتی ہے انشاءاللہ۔















