اہم خبریں

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی عرب کے نئے سفیر کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی عرب کے نئے سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی ( اے بی این نیوز) پاکستان میں سعودی عرب کے نئے سفیر ڈاکٹر راجع طامی البقمی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے فریم ورک کے تحت ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ دونوں جانب سے دفاعی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور اسٹریٹجک رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے نئے سفیر کو تقرری پر مبارکباد دی اور پاک سعودی برادرانہ تعلقات و اسٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم ہونے کی امید ظاہر کی۔
مزیدپڑھیں‌:ایران امریکا کشیدگی برقرار، جے ڈی وینس کا بڑا بیان سامنے آگیا

متعلقہ خبریں