اہم خبریں

گلوکار ثمر جعفری کے کنسرٹ ادھورا چھوڑنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

گلوکار ثمر جعفری کے کنسرٹ ادھورا چھوڑنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

حیدرآباد ( اے بی این نیوز) پاکستانی گلوکار ثمر جعفری نے ہجوم کے نامناسب رویے اور سیکیورٹی خدشات کے باعث حیدرآباد میں اپنا کنسرٹ درمیان میں ہی ختم کردیا۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جن میں کنسرٹ کے دوران پیش آنے والی صورتِ حال دیکھی جاسکتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)


ثمر جعفری نے بعد ازاں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرکے واقعے پر اپنا مؤقف بیان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ حیدرآباد میں اپنے مداحوں کے لیے پرفارم کرنے کے لیے پُرجوش تھے، تاہم ہجوم کے رویے اور سیکیورٹی خدشات کے باعث انہیں کنسرٹ ختم کرنے کا مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔

گلوکار کی ٹیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وہ کسی کی جان اور سلامتی کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے تھے۔ بالخصوص محفل میں موجود لڑکیوں اور بچوں کی حفاظت ان کے لیے اہم تھی اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ صورتِ حال مزید سنگین ہوجائے۔

ثمر جعفری نے کنسرٹ میں شرکت کرنے والے مداحوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تصور بھی نہیں کرسکتے تھے کہ حیدرآباد میں ان کا کنسرٹ اس طرح ختم ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مداح ان کے فیصلے کی وجہ کو سمجھیں گے۔
مزید پڑھیں‌:بابر اعظم کی دوہری کامیابی، ون ڈے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم

متعلقہ خبریں