اہم خبریں

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ون ڈے سیریز کا شیڈول سامنے آگیا

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ون ڈے سیریز کا شیڈول سامنے آگیا

راولپنڈی ( اے بی این نیوز) پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ تینوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ بھی کرایا۔

تقریب میں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک اور سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے شرکت کی۔

ٹرائی سیریز کا آغاز کل 18 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جس کے بعد ٹورنامنٹ کے بقیہ مقابلے لاہور منتقل ہوجائیں گے۔ سیریز کا فائنل 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ڈبل راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف دو، دو میچز کھیلیں گی۔
مزید پڑھیں‌:بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، خوفزدہ شہری گھروں سے باہر نکل آئے

متعلقہ خبریں