اسلام آباد ( اے بی این نیوز) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس 18 اور 19 اکتوبر کو اسلام آباد میں طلب کرلیا۔
جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق اجلاس میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق امور ایجنڈے میں سرفہرست ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کو مضبوط بنانے اور اس کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ خطے کی مجموعی صورتحال، بالخصوص مشرقِ وسطیٰ اور حرمین شریفین سے متعلق امور بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہوں گے۔
مزید پڑھیں:ناران،جھیل ڈوڈی پت ٹریک پر لاپتہ سیاحوں کے حوالے سے بڑی خبر















