اہم خبریں

مصر کے صدر کا عہدے سے الگ ہونے کا اعلان، آئین میں ترمیم نہ کرنے کا بھی فیصلہ

مصر کے صدر کا عہدے سے الگ ہونے کا اعلان، آئین میں ترمیم نہ کرنے کا بھی فیصلہ

قاہرہ (اے بی این نیوز) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ ان کی صدارتی مدت 2030 میں ختم ہو جائے گی اور عہدے سے الگ ہونے کا معاملہ طے شدہ ہے، جس پر بحث نہیں ہوگی۔

خبر ایجنسی کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ان کی صدارتی مدت 2030 میں مکمل ہوجائے گی۔

صدر السیسی کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے عہدے سے الگ ہونے کے فیصلے پر قائم ہیں اور اس معاملے پر کوئی بحث نہیں ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مصر کے آئین میں کوئی ترمیم نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعظم کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے حوالے سے اہم پیغام

متعلقہ خبریں