اہم خبریں

ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ کیس میں نیا موڑ، آئی جی اسلام آباد پولیس عدالت طلب

ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ کیس میں نیا موڑ، آئی جی اسلام آباد پولیس عدالت طلب

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیس میں تفتیشی افسر کی عدم پیشی پر انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر 3 نومبر کو انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کو طلب کرلیا، جبکہ ایس پی اور ڈی ایس پی کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیے ہیں۔

سماعت کے دوران جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ ریکارڈ آجائے تو فیصلہ کرنے میں ایک منٹ نہیں لگاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ریلیف دیا ہے اور پی ٹی آئی کارکنوں کو بچانے کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں۔

وکیل علیم عباسی نے عدالت سے استدعا کی کہ اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے عدلیہ کی آزادی کے لیے فیصلہ کیا جائے۔

اس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ انہیں کسی کی باتوں سے فرق نہیں پڑتا، وہ جانتے ہیں کہ کون کیا ہے اور کس کی کیا حیثیت ہے۔

کیس کی آئندہ سماعت 3 نومبر کو ہوگی، جس میں آئی جی اسلام آباد پولیس کی پیشی متوقع ہے۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر، ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج

متعلقہ خبریں