اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے اگلے ایک روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے سے زائد کی کمی کردی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 31 پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔

وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 16 اکتوبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 63 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 393 روپے 86 پیسے سے کم ہوکر 390 روپے 23 فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 31 پیسے کا معمولی اضافہ کیا گیا ہے، اس اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 65 پیسے بڑھ کر 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے ایک دن 16 اکتوبر 2026 تک کے لیے ہوگیا۔
مزیدپڑھیں: ایس ای فروٹس کا 1.2 ارب روپے کے آئی پی او سے دستبرداری کا اعلان















