اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل سستا یا مہنگا؟ نئی قیمتیں سامنے آگئیں

پیٹرول اور ڈیزل سستا یا مہنگا؟ نئی قیمتیں سامنے آگئیں

اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کردیا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 23 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں 16 اکتوبر کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:بلاول بھٹو سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، متاثرہ خاندانوں کے لیے امداد کا اعلان

متعلقہ خبریں