اسلام آباد (اے بی این نیوز) قومی اسمبلی نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کرلی، جبکہ اپوزیشن نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاج اور نعرے بازی کی۔
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی، جسے ایوان نے کثرتِ رائے سے منظور کرلیا۔
قرارداد پر بحث کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے چار گھنٹے سے زائد اظہارِ خیال کیا۔ اس دوران اپوزیشن ارکان نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کی اور ایوان میں نعرے لگائے۔
بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی















