اسلام آباد(اے بی این نیوز)ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار اور 10 گرام کی قیمت 2572 روپے کم ہو گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 836 اور 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 30 ڈالرز کم ہو کر 4153 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔
مزیدپڑھیں: فرانس میں سائبر حملہ، سپر مارکیٹس کے ریفریجریٹرز کا درجہ حرارت بڑھ گیا، خوراک خراب















