اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان ،نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل سستا کردیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 91 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 394 روپے 94 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 8 اکتوبر سے ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:بلاول بھٹو زرداری جوڈیشل کمیشن کے لیے نامزد، اہم پیش رفت سامنے آگئی

متعلقہ خبریں