اہم خبریں

سونا اچانک ہزاروں روپے سستا، فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئی

سونا اچانک ہزاروں روپے سستا، فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئی

کراچی (اے بی این نیوز) ملکی و عالمی مارکیٹ میں ایک روز بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 100 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 34 ہزار 436 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 658 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 72 ہزار 458 روپے ہوگئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 100 روپے کم ہوکر 6 ہزار 488 روپے پر آگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 31 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 119 ڈالر کا ہوگیا۔
مزید پڑھیں‌:انتونیو گوتریس کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات، اہم امور پر گفتگو

متعلقہ خبریں