اہم خبریں

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ،ڈیزل سستا کردیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے مسلسل دوسرے روز بھی پیٹرول مہنگا اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا کردیا ہے۔

وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 7 اکتوبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نوٹیکفیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 19 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 393 روپے 64 پیسے سے بڑھ کر 394 روپے 83 فی لیٹر قیمت مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 91 پیسے کی کمی کی گئی ہے، اس کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 397 روپے 76 پیسے کم ہو کر 395 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے ایک دن 7 اکتوبر تک کے لیے ہوگا۔
مزیدپڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے کزن پولیس حراست میں، قاسم زمان کے خلاف بڑا حکم جاری

متعلقہ خبریں