اہم خبریں

گیپکو کی نجکاری میں بڑی پیش رفت، 9 کمپنیاں پری کوالیفائی ہوگئیں

گیپکو کی نجکاری میں بڑی پیش رفت، 9 کمپنیاں پری کوالیفائی ہوگئیں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) وزیراعظم کے مشیر محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں گیپکو سمیت مختلف اداروں کی نجکاری سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

نجکاری کمیشن بورڈ نے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے 51 سے 100 فیصد شیئرز اور انتظامی کنٹرول کی منتقلی کے لیے موصول ہونے والی 11 درخواستوں میں سے 9 کمپنیوں کو پری کوالیفائی کرلیا۔

پری کوالیفائی ہونے والی کمپنیوں میں ترکیہ کے تین اور پاکستان کے چھ بڑے کاروباری گروپس شامل ہیں۔ ترکیہ کی ایکٹور الیکٹرک، گینویرا انرجی اور چنگیز انرجی پری کوالیفکیشن مرحلے میں کامیاب قرار پائیں۔

پاکستان سے اینگرو انرجی، حب پاور، سفائر، شیرازی انویسٹمنٹس، آرٹسٹک ملنرز اور اے کے ڈی سیکیورٹیز نے پری کوالیفائی کرلیا۔
گیپکو کی نجکاری میں بڑی پیش رفت، 9 کمپنیاں پری کوالیفائی ہوگئیں
دوسری جانب کے الیکٹرک نے گیپکو کی نجکاری کی دوڑ سے اپنی درخواست باضابطہ طور پر واپس لے لی، جبکہ الشریف کنٹریکٹنگ مطلوبہ دستاویزات فراہم نہ کرنے کے باعث پری کوالیفائی نہ ہوسکی۔

پری کوالیفائی ہونے والی 9 کمپنیاں جلد ورچوئل ڈیٹا روم کے ذریعے گیپکو کے حوالے سے تفصیلی جانچ پڑتال کا عمل شروع کریں گی۔

اجلاس میں اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے پر بھی اہم پیش رفت ہوئی۔ نجکاری کمیشن بورڈ نے تینوں بڑے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کے لیے مذاکراتی کمیٹی کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دے دی۔

اس کے علاوہ زیڈ ٹی بی ایل اور ایچ بی ایف سی ایل کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ نجکاری کمیشن نے ٹرانزیکشن ایڈوائزرز کو دونوں اداروں کی نجکاری کا عمل فاسٹ ٹریک کرنے کی ہدایت کردی۔
مزید پڑھیں‌:سونے کی قیمتوں میں بڑا ردوبدل، فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئی

متعلقہ خبریں