اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

پیر5اکتوبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ آج کل جن مشکلات کا شکار چلے آ رہے ہیں اب انشاءاللہ ان سے نکلنے کا وقت آ گیا ہے اب اللہ کا نام لےکر اپنے مقاصد کی جانب قدم بڑھائیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو لوگ عرصہ دراز سے کسی بھی طرف سے پریشانیوں میں چلے آ رہے تھے وہ اب انشاءاللہ بڑی جلد ہی ان سے نجات حاصل کر لیں گے آج سے ابتداءہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ کسی بھی طرف سے کسی بھی قسم کی اُمید لگائے بیٹھے ہیں اب اُن کی اُمید بھر آئے گی آج پردہ¿ غیب سے ان کی ضرورت پوری ہو گی فکر نہ کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جس طرف آس لگی ہے وہاں سے ابھی کوئی حوصلہ مند جواب نہیں آئے گا اپنے لئے دوسری جگہ کوشش کریں اور اللہ سے بڑی اُمید ہے ان کا کام بھی ہو جائے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ جس طرف اِن دنوں کوشش میں لگے ہوئے ہیں اس میں کوئی زیادہ بات بن جانے کا امکان کم ہے آپ کو ابھی اپنے لئے بہتری حاصل کرنے میں چند دن لگیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

کسی انجان جگہ سے مدد ملنے کا امکان ہے جو رکاوٹ محسوس کی جا رہی ہے وہ اب دور ہو گی اور آپ کی ایک پرانی حواہش بھی اب پوری ہونے کے قریب ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صحت کا صدقہ لازمی دیں اور اپنے دِل کی باتوں کو ہر گز کسی پر ظاہر مت ہونے دیں جو لوگ اپنے کام کو بدلنا چاہتے ہیں وہ ابھی جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ جس طرح کے معاملات میں گرفتار ہیں ان میں زیادہ تر آپ کے اپنے پیدا کردہ ہیں، اصلاح کی شدید ضرورت ہے آپ دِل کے ہاتھوں بے حد مجبور ہو سکتے ہیں جو غلطی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج کا دن اچھا اور بڑا اہم ہے آپ کافی دِنوں سے جن مسائل کا شکار تھے اُن میں سے کچھ کا حل مل سکتا ہے جو لوگ بیماری بندش میں ہیں وہ صرف صدیہ دیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

سفر کے متعلق جو رکاوٹیں چل رہی ہیں وہ اگلے14یوم میںجا کر ختم ہو جائیں گی آپ تیاری شروع کریں،روزگار کے حوالے سے بھی آج بڑا اچھا دن ثابت ہو گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ کسی بھی مسئلے میں کافی دِنوں سے چلے آ رہے تھے وہ اب آزاد ہیں۔ آج کا دن اچھا رہے گا آپ اللہ کا نام لے کر جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا۔

برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج ایک پرانے معاملے میں قدرے پریشانی ہو سکتی ہے غصے کے بجائے حکمت عملی سے کام لیں اور کسی بھی شخص کا بھروسہ مت کریں اپنی عزت کا خاص خیال رکھیں۔

مزیدپڑھیں: آج بروز پیر5 اکتوبر صرافہ بازار میں سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں