اہم خبریں

آج بروز پیر5 اکتوبر پیٹرولیم مصنوعات کی تازہ ترین قیمت

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں۔

وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 10 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 390 روپے 66 پیسے سے بڑھ کر 392 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 34 پیسے سے بڑھ کر 399 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل اوگرا کی سفارشات اور وفاقی حکومت کے مقررہ طریقۂ کار کے تحت کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت: 392 روپے 76 پیسے فی لیٹر

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت: 399 روپے 64 پیسے فی لیٹر
مزیدپڑھیں: ایران کے وزیرتیل محسن پاک نژاد نے استعفیٰ دے دیا

متعلقہ خبریں