اتوار4اکتوبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو آج اپنے معاملات میں بہتری کا عمل شروع ہوتاہوا بحکم اللہ دکھائی دے گا اور پھر پورا ہفتہ روزانہ بہتری کی خبریں آتی رہیں گی۔ آپ جن جن مشکلات کا شکار ہیں اب ان سے نکلنے کا وقت ہے ،اگر نیت صاف رہی تو پھر بہت کچھ حاصل کرلیں گے ۔جو لوگ ان دنوں سوشل میڈیا کا غلط استعمال کررہے ہیں، وہ اپنے آپ کو گناہ گار کررہے ہیں۔ آپ کو توبہ سے کام لینا ہوگا، ورنہ آپ بھی مسئلے میں آ سکتے ہیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کی راہ میں جو رکاوٹیں چل رہی تھیں، وہ انشاءاللہ اب ختم ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ ایک دو دن میں ہی بہتری ملنے کا اندازہ ہو جائے گا اور جس طرف سے امید لگا کر رکھی ہوئی تھی، وہ بھی اب پوری ہونے کا بڑا امکان موجود ہے ۔ اولاد کے مستقبل کے حوالے سے بھی جو فیصلہ لینا ہے، لے سکتے ہیں۔ اللہ سے بڑی امید ہے کہ ان کے لئے اب اچھا ہی ہوگا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو اس ہفتے انشاءاللہ ہر مشکل سے نکلنے میں آسانی ہوگی۔جو لوگ آپ کے لئے مشکلات کھڑی کررہے تھے وہ خودبخود راستے سے ہٹ جائیں گے اور جن لوگوں نے آپ کو آپ کا حق دینا ہے وہ بھی ضرور ملے گا۔ فکر نہ کریں اب صورتِ حال تیزی سے آپ کے حق میں ہوتی جا رہی ہے اور بند راستے بھی کھلنے جا رہے ہیں، آنے والے دن آ پ کا بحکم اللہ نصیب بدل کر رکھ دیں گے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک راستہ بند ہوا تو کیوں پریشان ہیں۔ اللہ پاک اور سو راستے کھول دیں گے۔ اس وقت حالات آپ کے حق میں ہیں۔ آپ کو ان تمام مسائل سے نجات ملے گی جو عرصہ دراز سے آپ کو پریشان کئے ہوئے تھے۔ جن لوگوں نے اپنی زندگی میں کچھ کرنا ہے وہ اللہ کا نام لے کر قدم اٹھائیں۔ اچھا وقت بار بار نصیب میں نہیں ہوتا۔ اس کی قدر کریں اور فضول کام چھوڑ دیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک اہم ذمہ داری کا بوجھ کم ہوگا، آپ کسی بھی مشکل میں کیوں نہ ہوں ،اس سے نکل سکیں گے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بے روزگار تھے ،ان کے لئے انشاءاللہ بند دروازے کھل جائیں گے اور جس کام میں برسوں سے رکاوٹیں تھیں ،وہ کام اب ہونا شروع ہو جائے گا۔ اب وہ لوگ بھی زندگی سے خودبخود نکل جائیں گے جو وجہ تنگی و پریشانی بنے ہوئے تھے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
یہ ہفتہ روزگار کے حوالے سے بڑا اہم ہے۔ آپ اللہ کا نام لے کر اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھائیں ،اس میں فائدہ ہی ملے گا، جن لوگوں کو کسی بیماری بندش وغیرہ نے تنگ کیا ہوا تھا وہ اس میں سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔ اب حالات بدل رہے ہیں۔ اچھے دنوں کا آغاز ہے۔ اپنی پوری توجہ اس طرف دیں گے تو زندگی بدلنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جو لوگ بندش بیماری وغیرہ میں چل رہے ہیں وہ اب بحکم اللہ اس سے نکلنے کے قریب ہیں، شائد دو تین یوم میں مکمل طور پر آزادی حاصل کرلیں، جن لوگوں نے اپنے لئے نئے سلسلے بنانے کی کوشش کی ہے ،وہ بھی اب اس میں کامیاب ہوں گے۔ اس وقت حالات بدل رہے ہیں اور آپ کے حق میں جا رہے ہیں۔ فکرمند نہ ہوں قدرتی وسائل آپ کی مدد کو تیار ہیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جن لوگوں نے آپ کو دھوکہ دیا تھا۔ جا کر ذرا ان کا حال تو پوچھیں کہ وہ کس حال میں ہیں۔یہ دنیا مکافاتِ عمل ہے جو جیسا کرے گا ویسا ہی بھرے گا۔ بس آپ اپنے معاملات سیدھے رکھیں اور اس کام سے دور رہیں۔ شروع میں جس کی اجازت نہیں ہے۔ آپ حقوق العباد کو دیکھیں اور پھر جن معاملات میں توبہ ضروری ہے وہ کریں گے تو اپنے حالات بہتر کر سکیں گے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو ان دنوں اپنے مالی معاملات کو لے کر زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ۔ اللہ نے چاہا تو کوئی اچھا سلسلہ بننے جا رہا ہے اور آپ کو پردہ ¿غیب سے سارا تعاون حاصل ہوگا اور آپ کے لئے وہ وہ منزلیں آسان ہوں گی جن کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہ تھا۔ جو لوگ روزگار کو بدلنے کی کوشش میں تھے، چند دن انتظار کرلیں اس جگہ سلسلہ انشاءاللہ دوبارہ بن جائے گا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کی ایک پرانی خواہش اب جلد پوری ہونے والی ہے جو لوگ کسی سلسلے میں کافی دنوں سے کوشش میں تھے، انشاءاللہ ان کو بھی اچھی خوشخبری ملے گی اور جو رشتے وغیرہ کی بندش کا شکار تھے، وہ بھی اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ ان دنوں مالی معاملات میں بہتری کا امکان ہے اور جس کوشش میں آپ لگے ہوئے ہیں،اس میں بھی کامیابی ملے گی۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
خود حالات بدلنے کی کوشش نہ کریں۔ آپ کو چاہیے کہ اپنے معاملات اللہ کے حوالے کر دیں اور دعا کریں کہ اے اللہ جو میرے حق میں بہتر ہے وہ فیصلہ صادر فرما دے۔ اس طرح آپ کو قدرتی غیبی مدد حاصل ہوگی اور جو سلسلہ پردہ¿ غیب سے آئے گا وہ زیادہ جاندار اور شاندار ہوگا ۔جو کام آپ کررہے ہیں لگتا ہے کہ اس میں کسی قسم کی تبدیلی آنے والی ہے۔
برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، انشاءاللہ فکر نہ کریں۔ آپ برسوں بعد مشکلات سے نکلنا شروع ہوئے ہیں۔ اب تیزی سے بحکم اللہ دن بدلیں گے اور جو خواہشیں دل میں رہ گئی تھیں، ایک ایک کرکے انشاءاللہ سب پوری ہوں گی۔ اس وقت بڑی رقم کسی جانب سے آپ کے ہاتھ میں بھی آ سکتی ہے ، ایک بڑے مقصد میں کامیابی ملے گی۔ قانونی معاملات بھی حل ہوں گے۔
مزیدپڑھیں: پی ٹی آئی نے دہشتگردی کیخلاف ساتھ نہ دیا تو گورنر راج لگ سکتا ہے،بلاول














