اسلام آباد ( اے بی این نیوز) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات میں سب سے پہلے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے اعلان پر بات ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما ایک طرف مذاکرات کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب اعلانات بھی کررہے ہیں، گزشتہ روز کے مذاکرات میں دہشت گردی سے متعلق ایجنڈا بھی زیر بحث آیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما اندر کچھ اور بات کرتے ہیں اور باہر کوئی اور بات کرتے ہیں، اس رویے کے ساتھ مذاکرات کی حیثیت برائے نام رہ جاتی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مذاکرات کے اختتام تک ایسا بیان نہیں آنا چاہیے تھا، اشتعال انگیزی اور مذاکرات ایک ساتھ کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں؟
مزید پڑھیں:بینک الفلاح کی سام سنگ فونز پر خصوصی آفر، 36 ماہ کی آسان اقساط متعارف















