اہم خبریں

ملک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

ملک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے پیشگوئی جاری کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک رہے گا، تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی اضلاع میں دن کے دوران گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرم رہا۔

گزشتہ روز سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پڈعیدن اور روہڑی میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
مزید پڑھیں‌:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اعلان

متعلقہ خبریں