اسلام آباد(اے بی این نیوز)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینیفشریز خواتین کے لیے مفت سِم اور سوشل پروٹیکشن والٹ سے متعلق اہم خبر آ گئی ہے۔
بی آئی ایس پی کے جاری اعلامیے کے مطابق بینظر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین مفت سِم حاصل کرنے اور سوشل پروٹیکشن والٹ کھلوانے کے لیے کسی بھی قریبی بی آئی ایس پی کے قریبی دفتر یا کیمپ سائٹس پر تشریف لائیں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین کی بایومیٹرک تصدیق کے بعد انہیں مفت سِم فراہم کر دی جائے گی اور اسی سِم پر ان کا بی آئی ایس پی سوشل پروٹیکشن والٹ کھولا جائے گا۔

مستقبل میں بی آئی ایس پی کی تمام اقساط، وظائف اور مالی امداد اسی والٹ کے ذریعے منتقل ہوں گے۔
بی آئی ایس پی اعلامیے میں واضح طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ خواتین کو فراہم کی جانے والی سِم صرف ایک موبائل فون سِم نہیں بلکہ ان کا ڈیجیٹل بٹوہ ہے، جس کی حفاظت کرنا ان کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
مزیدپڑھیں: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری















