سنگاپور (اے بی این نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا، جس کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں تعطل اور آبنائے ہرمز سے متعلق غیر یقینی صورتحال کو قرار دیا جا رہا ہے۔
رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کے فی بیرل نرخ 1.27 فیصد اضافے کے بعد 105.64 ڈالر ہوگئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 0.76 فیصد بڑھ کر 93.11 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق امن تجویز پیش کی تھی، جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسترد کردیا۔ تاہم ٹرمپ نے مزید مذاکرات کی توقع ظاہر کی ہے۔
ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور تیل کی ترسیل سے متعلق خدشات عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایرانی ریال کی تازہ ترین قیمت، ایک کروڑ ریال کتنے پاکستانی روپے؟















