اہم خبریں

بابر اعظم کے مداح کا انوکھا انداز، دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بابر اعظم کے مداح کا انوکھا انداز، دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ایبٹ آباد (اے بی این نیوز) ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں جاری پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میچ کے دوران قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ایک پرجوش مداح سیکیورٹی اہلکاروں کو چکمہ دے کر باؤنڈری کا جنگلا پھلانگتے ہوئے میدان میں پہنچ گیا۔

بابر اعظم پریذیڈنٹ ٹرافی میں او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انہیں دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

میچ کے دوران ایک مداح باؤنڈری لائن کے باہر نصب اونچے جنگلے کو عبور کرکے براہِ راست پچ کی جانب دوڑ پڑا اور بابر اعظم کے پاس پہنچ گیا۔


وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداح نے بابر اعظم کے ساتھ یادگار سیلفی بنائی، جبکہ اپنے پسندیدہ کرکٹر سے ملاقات کی خوشی میں میدان کے اندر ہی سجدہ شکر بھی ادا کیا۔

سجدہ شکر ادا کرنے کے بعد مداح نے باؤنڈری کی جانب واپس جانے کی کوشش کی، تاہم اسٹیڈیم میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر اسے حراست میں لے کر میدان سے باہر منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم سے ملاقات کے لیے مداح کے گراؤنڈ میں داخل ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ اور بین الاقوامی میچز کے دوران بھی شائقین کی جانب سے سیکیورٹی حصار توڑ کر میدان میں داخل ہونے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی کو اہم پیغام، اسلام آباد مارچ پر حکومت کا سخت فیصلہ سامنے آگیا

متعلقہ خبریں