اہم خبریں

مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے، عالم اسلام سوگوار

مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے، عالم اسلام سوگوار

ریاض (اے بی این نیوز) مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے، ان کی وفات کی خبر سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں حرمین شریفین سے عقیدت رکھنے والے افراد میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

سعودی میڈیا اور حرمین شریفین سے متعلق مختلف ذرائع کی جانب سے شیخ ابراہیم المدنی کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

جاری کردہ بیانات کے مطابق مرحوم شیخ ابراہیم المدنی نے اپنی زندگی عبادت اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول میں گزاری۔ وہ مسجد الحرام کی مکبریہ میں طویل وقت عبادت اور ذکر و اذکار میں مصروف رہتے تھے، بالخصوص رات کے آخری پہر میں ان کی عبادت کا معمول نمایاں تھا۔

شیخ ابراہیم المدنی کی دینی خدمات اور مسجد الحرام سے وابستگی کو عقیدت مندوں کی جانب سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔

ان کے انتقال کی خبر پر حرمین شریفین سے عقیدت رکھنے والے افراد نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی

متعلقہ خبریں