اہم خبریں

ویزا فراڈ کیس، حمزہ بٹ کے خلاف ایف آئی اے ٹیم سے مبینہ بدسلوکی، کارروائی کے لیے درخواست دائر

ویزا فراڈ کیس، حمزہ بٹ کے خلاف ایف آئی اے ٹیم سے مبینہ بدسلوکی، کارروائی کے لیے درخواست دائر

راولپنڈی (اے بی این نیوز) انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کیس میں مطلوب حمزہ بٹ کی گرفتاری کے لیے کارروائی کے دوران ایف آئی اے کے اہلکاروں سے مبینہ بدسلوکی اور تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے تھانہ رتہ امرال میں حمزہ بٹ اور دیگر افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

درخواست کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کی ٹیم نے انسپکٹر حماد کی سربراہی میں 14 ستمبر کو سہ پہر 3 بج کر 55 منٹ پر راولپنڈی کے علاقے ڈھوک رتہ میں حمزہ بٹ کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم نے حمزہ بٹ کو گرفتار کرلیا تھا، تاہم اس دوران بعض افراد نے ایف آئی اے اہلکاروں کو مبینہ طور پر پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور حمزہ بٹ کو حراست سے فرار کرا دیا۔

ایف آئی اے کی درخواست کے مطابق بعد ازاں ایک انسپکٹر، کانسٹیبل عاقب اور لیڈی کانسٹیبل کو مبینہ طور پر ایک گھر میں روک کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اہلکاروں نے مشکل سے وہاں سے نکل کر تھانہ رتہ امرال میں واقعے سے متعلق شکایت درج کرائی۔

Visa fraud case: FIA team alleges misbehavior against Hamza Butt, petition filed for action
Visa fraud case: FIA team alleges misbehavior against Hamza Butt, petition filed for action
دوسری جانب کیس کے حوالے سے الزام ہے کہ حمزہ بٹ نے ایک شہری کو کینیڈا کا ورک پرمٹ دلانے کا جھانسہ دے کر 80 لاکھ روپے وصول کیے، تاہم نہ ورک پرمٹ فراہم کیا گیا اور نہ ہی رقم واپس کی گئی۔

شہری کی شکایت پر حمزہ بٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم نے گرفتاری کے لیے کارروائی کی تھی۔

ایف آئی اے کی درخواست میں واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی اور گرفتاری کی استدعا کی گئی ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے مارچ کا اعلان، اسلام آباد میں الرٹ

متعلقہ خبریں