اہم خبریں

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کا وزیراعظم سے شکوہ، اہم معاملہ سامنے آگیا

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کا وزیراعظم سے شکوہ، اہم معاملہ سامنے آگیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف سے اپنی بات سننے کا کہہ رہے ہیں، تاہم وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث ان سے تفصیلی ملاقات نہیں ہو پاتی۔

پریس کانفرنس کے دوران قیصر احمد شیخ نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کے ساتھ بیوروکریٹس کا ایک گروپ موجود ہے، جبکہ 18ویں آئینی ترمیم کا بھی غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ 18ویں ترمیم کا غلط استعمال کر رہے ہیں، سندھ میں بھی وہی صورتحال ہے جو پنجاب میں ہے۔ ان کے مطابق 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اختیارات تو منتقل ہوئے لیکن یہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں کیے گئے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کا معاشی مرکز ہے، تاہم اسے اس کی معاشی حیثیت کے مطابق سیاسی اہمیت نہیں مل سکی۔ کراچی کو اس کا مناسب سیاسی مقام ملنا چاہیے۔

قیصر احمد شیخ نے مزید کہا کہ سیاسی اختلافات اور مختلف گروہوں کی کشمکش سے معاشی معاملات بھی متاثر ہوتے ہیں، جبکہ ملکی ترقی کے لیے سرمایہ کاری، صنعتی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ضروری ہے۔
مزید پڑھیں‌:سہیل آفریدی کی اپوزیشن رہنماؤں سے اہم ملاقات، 27 ستمبر کی کال پر بڑی مشاورت

متعلقہ خبریں