گوجرانوالہ (اے بی این نیوز) ملک کے معروف اداکار، اسٹیج آرٹسٹ اور کامیڈین آصف اقبال انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع نے آصف اقبال کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ ان کے انتقال پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے آصف اقبال کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
آصف اقبال طویل عرصے سے تھیٹر سے وابستہ تھے اور اپنے مزاحیہ کرداروں، منفرد اداکاری اور برجستہ مکالموں کے باعث شائقین میں مقبول تھے۔
60 سالہ آصف اقبال بٹ کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔ ان کی نماز جنازہ بعد از عشاء نشتر بلاک میں ادا کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:ایشیا کپ ٹرافیوں کا معاملہ، بھارتی کرکٹ بورڈ کو جلد ملنے کی امید دم توڑ گئی















