اہم خبریں

الیکٹرک اسکوٹرز بغیر سود کےآسان اقساط پر حاصل کریں

اسلام آباد (اے بی این نیوز) MCB بینک نے OKLA الیکٹرک اسکوٹرز خریدنے کے خواہشمند صارفین کے لیے 0 فیصد مارک اپ کے ساتھ اقساطی سہولت متعارف کرادی ہے۔

بینک کے مطابق یہ خصوصی پیشکش صرف MCB ویزا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہے اور 31 دسمبر 2026 تک جاری رہے گی۔ اس سہولت کے تحت صارفین OKLA الیکٹرک اسکوٹر کی قیمت 12 ماہ تک کی ماہانہ اقساط میں ادا کرسکیں گے۔

الیکٹرک اسکوٹرز بغیر سود کےآسان اقساط پر حاصل کریں

MCB کے مطابق 0 فیصد مارک اپ کے باوجود صارفین کو بینک کے شیڈول آف بینک چارجز (SOBC) کے تحت ایک بار ادا کیے جانے والے پروسیسنگ چارجز اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) ادا کرنا ہوگی۔

وہ صارفین جو ادائیگی کے لیے زیادہ مدت چاہتے ہیں، ان کے لیے 36 ماہ تک کے اقساطی منصوبے کی سہولت بھی دستیاب ہے، تاہم اس پر رعایتی مارک اپ ریٹ لاگو ہوگا۔

OKLA الیکٹرک اسکوٹر بک کروانے یا مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے صارفین MCB سے 622-000-111 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ پیشکش کا اطلاق مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت ہوگا۔
مزیدپڑھیں: آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان، بالائی علاقوں میں بارش متوقع

متعلقہ خبریں