اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں برانڈ، پاور اور ٹیکنالوجی کے حساب سے فرق برقرار ہے، جبکہ مارکیٹ میں 580 سے 620 واٹ کے جدید N-Type اور بائی فیشل پینلز کی طلب نمایاں ہے۔
تازہ مارکیٹ ریٹس کے مطابق Jinko 585 واٹ سولر پینل تقریباً 24 ہزار 277 روپے، Canadian 585 واٹ تقریباً 26 ہزار 325 روپے، JA Solar 585 واٹ تقریباً 24 ہزار 570 روپے اور Trina 585 واٹ تقریباً 25 ہزار 155 روپے میں دستیاب رپورٹ ہوئے ہیں۔
10 معروف برانڈز کے تازہ ریٹس
| برانڈ | ماڈل/واٹ |
تقریباً قیمت |
|---|---|---|
Jinko |
585W |
24,277 روپے |
Canadian |
585W |
26,325 روپے |
JA Solar |
585W |
24,570 روپے |
Trina |
585W |
25,155 روپے |
Longi |
585W |
24,423 روپے |
Astronergy |
585W |
24,570 روپے |
Aiko |
620–635W |
25,312 روپے |
Inverex |
585W |
26,320 روپے |
Suncore |
585W |
23,400 روپے |
Crown |
585W |
24,570 روپے |
یہ ریٹس 18 ستمبر کو دستیاب مارکیٹ لسٹنگز پر مبنی ہیں، اس لیے 19 ستمبر کو مقامی مارکیٹ میں معمولی فرق ممکن ہے۔
اسی طرح Longi 580 واٹ کی قیمت تقریباً 24 ہزار 360 روپے، Longi 605 واٹ تقریباً 26 ہزار 15 روپے، Jinko 615 واٹ تقریباً 26 ہزار 137 روپے جبکہ Canadian 615 واٹ تقریباً 28 ہزار 290 روپے تک رپورٹ ہوئی ہے۔
مارکیٹ میں Astronergy، OSDA، Suncore اور دیگر برانڈز کے 585 سے 620 واٹ کے پینلز بھی تقریباً 23 ہزار سے 26 ہزار روپے کے درمیان مختلف ماڈلز اور گریڈز کے حساب سے دستیاب ہیں۔
ماہرین کے مطابق سولر پینل خریدتے وقت صرف فی واٹ قیمت کے بجائے A-Grade، N-Type ٹیکنالوجی، بائی فیشل خصوصیات، وارنٹی اور پینل کی اصل دستاویزات کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ مارکیٹ میں مختلف ڈیلرز کے نرخ، خریداری کی مقدار اور شہر کے لحاظ سے قیمتوں میں فرق ہو سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں: سوئی ناردرن کا ہائبرڈ سولر واٹر ہیٹر متعارف، 12 ماہ کی بلا سود اقساط کی سہولت















