اہم خبریں

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیرخارجہ کا رابطہ،علاقائی صورتحال پر غور

تہران (اے بی این نیوز)چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے رابطہ کیا اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دورہ بیجنگ کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ کیا، ٹیلی فون پر بات چیت میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

قبل ازیں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ تہران نے خطے میں امن و امان کی بحالی کے لئے پڑوسی ممالک کے ساتھ مذاکرات شروع کئے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا کہنا تھا کہ وہ ایرانی عوام کے ناقابل تسنیخ حقوق کے تحفظ کے لئے خطے میں امن کی بحالی اور پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ و پرامن تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔
مزیدپڑھیں: بلوچستان میں موجود آٹھ لاکھ مہاجرین افغانستان جاچکے،23 ہزار کوئٹہ میں موجود

متعلقہ خبریں