اہم خبریں

فہد ہارون کی کاٹی نمائندگان سے ملاقات، ڈیجیٹل مستقبل پر اہم گفتگو

فہد ہارون کی کاٹی نمائندگان سے ملاقات، ڈیجیٹل مستقبل پر اہم گفتگو

کراچی (اے بی این نیوز) وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے نمائندگان سے ملاقات کی۔

صدر کاٹی محمد اکرام راجپوت اور دیگر سینئر عہدیداران نے فہد ہارون کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں پاکستان کے بدلتے ہوئے ڈیجیٹل منظرنامے، ٹیکنالوجی میں پیش رفت، ڈیجیٹل تبدیلی اور کاروباری و صنعتی شعبے پر اس کے اثرات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فہد ہارون کی کاٹی نمائندگان سے ملاقات، ڈیجیٹل مستقبل پر اہم گفتگو
فہد ہارون نے پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل سے متعلق حکومت کے وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ معاشی ترقی کے فروغ، کاروباری شعبے کو بااختیار بنانے اور صنعتی شعبے کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے میں ٹیکنالوجی اور جدت کا اہم کردار ہے۔

کاٹی کے نمائندگان نے بھی ڈیجیٹل تبدیلی کے کاروباری و صنعتی شعبے پر اثرات اور اس سے پیدا ہونے والے نئے مواقع کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں حکومت اور نجی شعبے کے درمیان مسلسل رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا تاکہ پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو مزید آگے بڑھایا جا سکے اور کاروباری برادری کو ٹیکنالوجی سے پیدا ہونے والے مواقع سے بھرپور استفادے کے لیے تیار کیا جا سکے۔

فہد ہارون نے صدر محمد اکرام راجپوت اور کاٹی کی قیادت کی جانب سے پرتپاک استقبال اور تعمیری تبادلہ خیال کو سراہتے ہوئے ڈیجیٹل مستقبل کی تشکیل کے لیے کاروباری برادری کے ساتھ مسلسل رابطے اور مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں‌:برائلر گوشت سستا، انڈے مہنگے، پولٹری مصنوعات کے نئے نرخ جاری

متعلقہ خبریں