کراچی (اے بی این نیوز) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 4 ہزار روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4 ہزار روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 336 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 3 ہزار 429 روپے کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 85 ہزار 233 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 40 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 268 ڈالر پر آگیا۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ چاندی کی قیمت 6 ہزار 802 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 5 ہزار 831 روپے پر مستحکم رہی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت 63.23 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔
مزید پڑھیں:افغان میڈیکل طلبہ کے لیے بڑی خبر، بلوچستان ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا















