اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی مزید مہنگا کردیا گیا، پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 8 ستمبر 2026 کے لیے ہوگا اور نئی قیمتیں رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد عوام پر مزید مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں کے اخراجات بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا















